وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف کا سامان ضبط کرلیا ہے، تباہ کن صورتِ حال کے وقت پی ٹی آئی حکومت ریلیف آئٹمز ضبط کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے نے سندھ کے سیلاب متاثرین کے لیے پنجاب سے آٹا خریدا تھا، پنجاب حکومت نے پنجاب کی سرحد پر آٹے کے ٹرک روک لیے اور ایف آئی آر کٹوائی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بار بار حد پار کررہی ہے۔ پہلے جعلی مہم چلائی اور اب ریلیف آئٹمز روک رہی ہے۔
Comments are closed.