پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔
وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہیں تو پنجاب حکومت حصہ نہیں بنے گی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہاشم ڈوگر نے کہا کہ لانگ مارچ کے شرکا کو سہولیات بھی نہیں دی جائیں گی۔
صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ سیاسی مسئلہ ہے، سرکاری وسائل استعمال نہیں کریں گے، میرے خیال میں حکومت کو لانگ مارچ کا حصہ نہیں بننا چاہیے، لانگ مارچ کے شرکا کو سیکیورٹی مہیا کریں گے۔
ہاشم ڈوگر نے کہا کہ جیل کے اندر شہباز گل پر تشدد کی اپنی بات پر قائم ہوں، ابھی تشدد والا معاملہ عدالت میں ہے، دیکھتے ہیں بات کس طرف جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی خاص سطح پر یہ منصوبہ بندی کی جا رہی ہےکہ لیول پلیئنگ فیلڈ دے دی جائے۔
Comments are closed.