ہفتہ9؍ربیع الثانی 1444ھ 5؍نومبر 2022ء

پنجاب حکومت دوست مزاری کی رہائی پر ٹال مٹول کر رہی ہے، عطا تارڑ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللّٰہ تارڑ نے دوست مزاری کی رہائی کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دوست مزاری کی رہائی تاحال ممکن نہیں ہو سکی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پنجاب حکومت دوست مزاری کے دادا بلخ شیرمزاری کے جنازے میں شرکت کے لیے پرول آرڈر کے بعد ٹال مٹول کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اصرار کر رہی ہے، دوست مزاری کو بیڑیاں اور ہتھکڑیاں لگا کر قیدیوں والی وین میں لے جایا جائے۔

ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم تین ہفتوں سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

دوسری جانب خاندانی ذرائع کے مطابق سابق نگران وزیر اعظم بلخ شیر مزاری کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی نماز جنازہ آبائی شہر روجھان میں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ میر بلخ شیر مزاری گزشتہ رات طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.