بدھ13؍ربیع الثانی 1444ھ 9؍نومبر 2022ء

پنجاب حکومت تاحال گنے کی قیمت کا تعین نہیں کرسکی، عطا اللّٰہ تارڑ

وزیراعظم شہباز شریف  کے معاون خصوصی عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تاحال گنے کی سرکاری قیمت کا تعین نہیں کرسکی ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پنجاب حکومت چینی کی پیداوار سے روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان شوگر ملزجلد چلانے کا مقصد قیمت اور سپلائی کو مستحکم رکھنا تھا، اگر ملیں تاخیر سےچلیں گی توچینی کی قیمت بڑھ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ستمبر میں قیمت کا تعین کردیا جاتا ہے، پنجاب حکومت نومبر کے پہلے ہفتے کے اختتام تک بھی گنے کی سرکاری قیمت کا تعین نہیں کر سکی۔

عطا اللّٰہ تارڑ نے مزید کہا کہ اس ظالمانہ اقدام سے چینی کی قیمت میں اضافہ ہو گا، کاشت کار کو اپنی فصل کا معاوضہ بھی نہیں ملے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.