پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت بجٹ سادہ اکثریت سے پاس کرانے کے قابل نہیں۔
پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حمزہ شہباز کی غیرقانونی حکومت نے پی ٹی آئی اراکین پر پرچے درج کرنے کی کوشش کی، بجٹ پاس کرانے کے لیے آمرانہ رویہ اختیار کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کا شیڈول آنے کے بعد تبادلے نہیں کیے جاسکتے، ضمنی الیکشن کا شیڈول آنے کے بعد حمزہ نے7 سیکرٹریز کے تبادلے کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن غیرجانبدار ہونے کا ثبوت دے اور تبادلے واپس لینے کا حکم دے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ن لیگ کے اسپیشل سیل بنا کر تحریک انصاف کے ووٹ تبدیل کیے جارہے ہیں۔
Comments are closed.