بدھ29؍ربیع الاول 1444ھ26؍اکتوبر 2022ء

پنجاب: اینٹی کرپشن و پولیس افسران کی تقرریاں، تبادلے

پنجاب میں اینٹی کرپشن اور پولیس کے افسران کی تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں جن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق شبیر حسین چیمہ کی خدمات ڈی جی اینٹی کرپشن کے حوالے کر دی گئی ہیں، اس سے قبل ان کی 120 روز کی بقیہ چھٹیاں منسوخ کر دی گئی تھیں۔

سلطان احمد چوہدری کو ایڈیشنل آئی جی انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی برانچ تعینات کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے چیف سیکریٹری کامران افضل کے چھٹی پر جاتے ہی بعض افسران کے تبادلے کردیے۔

شہزادہ سلطان کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون، سینٹرل پولیس آفس پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی وی وی آئی پی سیکیورٹی افضل محمود بٹ کا تبادلہ کر کے انہیں کمانڈنٹ پولیس اسکول آف انٹیلی جنس پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔

بابر سرفراز کو ڈی آئی جی وی وی آئی پی سیکیورٹی، اسپیشل برانچ لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

آغا محمد یوسف کو ڈی آئی جی اسپیشل پروٹیکشن یونٹ جبکہ عبدالغفار قیصرانی کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل سی ٹی ڈی تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق غازی محمد صلاح الدین کو ڈی آئی جی پولیس ویلفیئر، سی پی او تعینات کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.