hookup Middletown Delaware hookup Vincentown New Jersey hookup Suplee PA coyote hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب: آلودگی کا باعث گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

آئی جی پنجاب راؤ سردار نے اسموگ اور ماحولیاتی آ لودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک دھواں چھوڑنے والی 40 ہزار 6 سو 18 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی 4 ہزار 5 سو 8 وہیکلز بند کی گئی ہیں۔

ملک کا دوسرا بڑا شہر لاہور آج دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار نے پولیس حکام کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.