پیر 28؍رجب المرجب 1444ھ20؍فروری 2023ء

پنجاب اور کے پی میں انتخابات کی تاریخ دیے جانے پر حکومت کا رد عمل

صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دیے جانے پر حکومت کا رد عمل سامنے آ گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی قمر زمان کائرہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد گورنر اور صدر کا آفس علامتی ہوتا ہے، اس معاملے میں گورنر کا اختیار نہیں، صدر کا تو بالکل بھی نہیں ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایکٹ کے سیکشن 57 دو کے تحت الیکشن کا پروگرام جاری کرے ، آئین کے تحت آئین کے تحفظ اور دفاع کا حلف لیا ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ایک رائے ہے کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، ایک یہ ہے کہ حالات ایسے نہیں کہ الیکشن بار بار ہوں، اگر اتفاق رائے نہیں ہو پا رہی تو عدالت جایا جائے گا، عدالت فیصلہ کرے گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ گورنر صوبائی حکومت کی ایڈوائس پر عمل کرے گا، گورنر صوبائی حکومت سے ایڈوائس لیں گے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حکم کی تعمیل کرنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.