قومی اسمبلی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کیلیے 21 ارب روپے کی فراہمی سے متعلق بل مسترد کردیا۔قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیاں پہلے ہی بل مسترد کرچکی ہیں۔
وزارت خزانہ نے انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی سے پہلے ہی معذرت کرلی ہے۔ وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ مختص بجٹ کے علاوہ اضافی فنڈ دستیاب نہیں ہیں۔
اس سے قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے الیکشن کمیشن کو فنڈ دینے کا بل کثرت رائے سے مسترد کردیا تھا۔
قائمہ کمیٹی خزانہ کا قیصر احمد شیخ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں منی بل کو اتفاق رائے سے مسترد کیا گیا۔
اجلاس میں وزارتِ خزانہ نے پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی سے معذرت کرلی۔
اجلاس میں وزیرِ مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے سخت پروگرام میں ہے، ہمیں فنڈز کی قلت اور بھاری خسارے کا سامنا ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج ایک اور اہم ورچوئل اجلاس ہوگا۔
عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ہمارے پاس مختص بجٹ کے علاوہ اضافی فنڈز دستیاب نہیں ہیں، اضافی فنڈز فراہم کیے تو یہ آئی ایم ایف پروگرام سے تجاوز ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ خسارے تک محدود رہنا چاہتے ہیں۔
Comments are closed.