منگل 22رجب المرجب 1444ھ14؍فروری 2023ء

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دینے کیلئے درخواست دائر

سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختون خوا میں انتخابات کی تاریخ دینے سے متعلق درخواست دائر کردی گئی۔

سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے کیس جلد مقرر کرنے کے لیے متفرق درخواست دائر کی ہے، اس آئینی درخواست کو نمبر الاٹ کر دیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا میں انتخابات کی درخواست کو 15 فروری کو مقرر کیا جائے۔

سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ گورنر اور الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا حکم دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ حکم دے کہ 90 دن کے اندر انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں توشہ خانہ پر بین الوزراء کمیٹی رپورٹ پیش کرے گی۔

سپریم کورٹ میں درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر شعیب شاہین نے دائر کی ہے جس میں پنجاب اور کے پی کے گورنرز اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں وفاق اور دونوں صوبائی چیف سیکریٹریز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.