سپریم کورٹ میں پنجاب میں انتخابات پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ دن 12 بجے درخواست پر سماعت کرے گا۔
الیکشن کمیشن کے وکیل آج کی سماعت میں اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔
اس سےقبل کیس کی گزشتہ سماعت میں تحریک انصاف نے اپنا جواب جمع کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن چاہتا ہے سپریم کورٹ نظریہ ضرورت کو زندہ کرے۔
تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل مسترد کرنے کی استدعا کی تھی اور کہا کہ نظرثانی اپیل میں الیکشن کمیشن نے نئے نکات اٹھائے ہیں جب کہ نظرثانی اپیل میں نئے نکات نہیں اٹھائے جاسکتے، الیکشن کمیشن نظرثانی اپیل میں نئے سرے سے دلائل دینا چاہتا ہے۔
Comments are closed.