سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب میں انتخابات کرانے کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظرِ ثانی درخواست کی سماعت آج ہو گی۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سوا 12 بجے سماعت کرے گا۔
جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر اس بینچ کا حصہ ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی آج بھی دلائل جاری رکھیں گے۔
گزشتہ سماعتوں میں وفاقی حکومت، نگراں پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن جوابات جمع کرا چکے ہیں۔
سپریم کورٹ نے 4 اپریل کو فیصلہ سناتے ہوئے 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔
14 مئی کی ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہو سکا۔
Comments are closed.