مسلم لیگ (ق) نے پنجاب میں الیکشن کے معاملے پر صوبے بھر کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیے۔
ق لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری سرور نے پارٹی امیدواروں کو حلقے میں بھرپور الیکشن مہم چلانے کی ہدایت کی۔
چوہدری سرور نے مزید کہا کہ پاکستان کے قرضے بڑھ رہے ہیں، کرپٹ لوگوں کی دولت میں اضافہ ہو رہا یے۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین پر کوئی شخص انگلی نہیں اٹھا سکتا، مجھے اقتدار کی خواہشں ہوتی تو کسی اور پارٹی میں جاتا۔
چوہدری سرور نے یہ بھی کہا کہ اگر ہمیں حکومت ملی تو ہم عملاً کام کر کے دکھائیں گے، ہمارے پاس مضبوط ٹیم موجود یے، پنجاب میں سرپرائز دیں گے۔
اس موقع پر چوہدری شافع کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے ساڑھے 3 سال دعوؤں کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔
Comments are closed.