منگل 13؍رمضان المبارک 1444ھ4؍اپریل2023ء

پنجاب الیکشن، محسن نقوی کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا اعلان

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا اعلان کردیا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ صدر مملکت کی دی گئی تاریخ کا فیصلہ بحال کیا جاتا ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہاکی اسٹیڈیم میں مفت آٹے کی فراہمی تسلی بخش ہے، آٹا پوائنٹ پر انتظامیہ کی جانب سے بہتر انتظامات کیے گئے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ کریانہ اسٹور پر جلد آٹے کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.