اتوار30؍صفر المظفر 1445ھ17؍ستمبر 2023ء

پنجاب: اسموگ پری وینشن رولز پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اسموگ پری وینشن اینڈ کنٹرول رولز 2023ء پر عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس میں اسموگ کے تدارک کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

انہیں اجلاس کے دوران بریفنگ دی گئی کہ لاہور میں موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشے 63 فیصد اسموگ کی وجہ ہیں، موٹر کار اور جیپ وغیرہ کی وجہ سے 11 فیصد اسموگ پیدا ہوتی ہے۔

بریفنگ میں اس بات سے بھی آگاہ کیا گیا کہ شیخو پورہ اور اوکاڑہ میں فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔

اجلاس میں اسموگ سے بچاؤ کے لیے صوبے کی تمام اہم شاہراہوں کو واش کرکے ڈسٹ فری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

اس مقصد کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو شہر کی سڑکیں ڈسٹ فری کرنے کا ٹاسک دیا گیا.

اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنرز کو غیر معیاری فیول بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیکٹریوں کو ماحول دوست بنانے کے لیے مالی معاونت فراہم کی جائے گی اور احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی فیکٹریوں کو 2 ماہ کے لیے سیل کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کے لیے کاشت کاروں سے بیانِ حلفی بھی لیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.