صوبۂ پنجاب کے محکمۂ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے مختلف اضلاع میں کل بروز ہفتہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
محکمۂ اسکول ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق کل بروز ہفتہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اِن اضلاع میں لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ شامل ہیں جہاں کل تمام اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز بند رہیں گی۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گجرات، سیالکوٹ، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں بھی کل تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
Comments are closed.