
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنما ٹھاکر راجہ سنگھ کے گستاخانہ بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد پیش کر دی گئی۔
پنجاب اسمبلی میں بی جے پی رہنما کے خلاف قرار داد مسلم لیگ ن کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان بھارتی حکمران جماعت کے رہنما کے بیان کی شدید مذمت کرتا ہے۔
قرار داد کے مطابق اس سے پہلے بھارتی حکمران جماعت کی ترجمان نوپور شرمانے توہین آمیز بیان دیا تھا، بھارتی حکومت نے تاحال نوپور شرما کےخلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
قرار داد میں اقوامِ متحدہ اور او آئی سی سے توہین آمیز بیانات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی قرار داد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارتی ناظم الامور کو ملک بدر کیا جائے۔
Comments are closed.