ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی قائم کردہ 9 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کے نام سامنے آگئے ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹ کے موقع پر ہوئی ہنگامہ آرائی کے معاملے پر ڈپٹی اسپیکر نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دوست محمد مزاری نے 9 ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جو 7 دن میں ایوان میں ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کر کے رپورٹ کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے کنوینر قاسم عباس خان ہیں ارکان میں ملک احمد خان، سمیع اللہ خان، علی حیدر گیلانی، معاویہ اعظم و دیگر کو شامل کیا گیا ہے۔
Comments are closed.