بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب اسمبلی کے ڈائریکٹر سیکیورٹی سمیت مزید افسران گرفتار

پولیس نے پنجاب اسمبلی کے ڈائریکٹر سیکیورٹی میجر (ر) فیصل حسین سمیت اسمبلی کے مزید افسران گرفتار کر لیے ہیں۔

ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق پولیس نے ضمانت پر ہونے کے باوجود فیصل حسین کو حراست میں لیا۔

سیکیورٹی اہلکار سہیل شہزاد،لیاقت علی،طبیب اور اسامہ کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس سیکریٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کی گرفتاری کیلیے بھی چھاپے مار رہی ہے، جبکہ کل ریسرچ افسر شہباز حسین اور 2 سیکیورٹی افسران کو حراست میں لیا گیا تھا۔

ترجمان پنجاب اسمبلی نے بتایا کہ اسپیکر پرویز الہٰی کے پرسنل اسٹاف افسر کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.