
پاکستان میں ’پنجاب اسمبلی‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے جبکہ اسمبلی کے اندر کی 2 تصاویر بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہیں۔
پنجاب اسمبلی کےاندر سے پی ٹی آئی اور ن لیگ کے رہنماؤں کی بیٹھک کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن پر صارفین کے ملے جلے تبصرے بھی جار ی ہیں۔
کل رات وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کو دیکھنے کےلیے تحریک انصاف اور ن لیگ کے کئی رہنماپنجاب اسمبلی میں موجود تھے۔
اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر کل رات پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے اب بھی بحث جاری ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کل رات اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے ، 186ارکان نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔
Comments are closed.