پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے گریڈ 20 کے افسر عنایت اللّٰہ لک کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں آج ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہو گی، اسپیکر پرویز الہٰی اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس سے پہلے عنایت اللّٰہ لک کو گورنر ہاؤس کے باہر سے حراست میں لیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب اسمبلی نے بھی تصدیق کی ہے کہ سیکریٹری کوآرڈینیشن پنجاب اسمبلی عنایت اللّٰہ لک کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
عنایت اللّٰہ لک کو لاہور کے تھانہ گڑھی شاہو منتقل کر دیا گیا ہے۔
عنایت اللّٰہ لک عدالت جا رہے تھے کہ پولیس نے ایکشن کیا، یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کس مقدمے میں حراست میں لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی آج بطور وزیرِ اعلیٰ حلف برداری کا حکم دے رکھا ہے۔
عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ گورنر خود یا نمائندے کے ذریعے حلف برداری یقینی بنائیں۔
Comments are closed.