پیر16؍جمادی الثانی 1444ھ9؍جنوری2023ء

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کیلئے گھنٹیاں بجنا شروع

پنجاب اسمبلی میں اجلاس کے لیے گھنٹیاں بجنا شروع ہو گئیں، اجلاس میں شرکت کے لیے ارکانِ اسمبلی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان، مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر و رہنما سعد رفیق، خواجہ آصف، اعظم نذیر تارڑ، رانا مشہود، عظمیٰ بخاری، پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ اور دیگر پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔

وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین گورنر کو واضح اختیار دیتا ہے کہ وہ وزیرِ اعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کے لیے کہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ گورنر نے وزیرِ اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہا ہے، اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر وزیرِ اعلیٰ نے وہی کیا جو عمران خان کے معاملے پر ڈپٹی اسپیکر نے کیا تھا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق اس وقت وزیرِ اعلیٰ کے پاس ووٹ پورے نہیں، ہم اعتماد کے ووٹ کے عمل کی مانیٹرنگ کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیکھیں گے کہ یہ اعتماد کے ووٹ کے دوران ہیرا پھیری نہ کریں، ہم پنجاب اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.