پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کا پنجاب اسمبلی کا ٹکٹ نہ ملنے کے حوالے سے بیان سامنے آگیا۔
اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ چند روز پہلے مجھے عمران خان نے کہا کہ میں نے بہت سوچا ہے، عمران خان کا کہنا تھا اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج معاشی محاذ پر ہے۔
حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ تمہاری ضرورت مجھے وفاق میں ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اگلے دن میں نے صوبائی حلقوں سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔
Comments are closed.