پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے۔
سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں پر ٹکٹ جاری کردیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے چاروں ریجن میں اپیل کمیٹیاں بھی بنا دی گئی ہیں، ٹکٹ پر نظرثانی کے لیے اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان تمام اپیلوں پر حتمی فیصلہ خود کریں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.