بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب اسمبلی پر تالے لگا دیئے گئے

پنجاب اسمبلی پر تالے لگا دیئے گئے ہیں اور اسمبلی کے مین گیٹ پر خاردار تاریں لگادی گئی ہیں۔

سیکیورٹی اسٹاف نے بتایا کہ مین گیٹ کی بجائے دربار گیٹ سے داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

سیکیورٹی اسٹاف کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے مرکزی دروازے سے آج داخلہ بند کیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی پر تالے لگا دیئے گئے اور مین گیٹ پرخاردارتاریں لگادی گئیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سیکرٹری اسمبلی کے آفس میں جمع کروا دی گئی ہے۔

ترجمان ق لیگ نے بتایا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پنجاب اسمبلی میں جمع ہونے کے بعد سردار دوست محمد مزاری اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے مجاز نہیں رہے۔

دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق پنجاب اسمبلی اجلاس کی صدارت کرسکتا ہوں، یہ الیکشن وزیر اعلیٰ کیلئے ہے میرے لیے نہیں۔

اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسمبلی اجلاس آج ہی ہوگا۔

دوست محمد مزاری کے ایک حکم نامے کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس شام ساڑھے 7 بجے طلب کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.