hookup que significa casual encounter hookups cctv grindr hookup tampa hookup Cresskill New Jersey best hookup subredduts 4 foot by 8 foot solar panel hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر مقدمہ درج

لاہور پولیس نے پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ سارجنٹ ایٹ آرمز کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مسلم لیگ (ق) کے سینئرچوہدری پرویز الہٰی نے نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پر اندراج مقدمہ کےلیے درخواست پولیس کو دے دی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری ایوان میں داخل ہوئے تو ارکان پنجاب اسمبلی نے اُن پر حملہ کیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق اس دوران اراکین نے لوٹے پھینکے اور ڈپٹی اسپیکر کی ڈائس پر چڑھ گئے۔

اس سے قبل تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے متفقہ امیدوار برائے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران خود پر حملے کے اندراج مقدمہ کی درخواست پولیس کے پاس جمع کرائی ہے۔

انہوں نے درخواست میں نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ ن لیگی نائب صدر نے نے اپنے ایم پی ایز کو حکم دیا کہ پرویز الہٰی کو جان سے مار دو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.