پنجاب اسمبلی میں پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والے ارکان اسمبلی کی شناخت فوٹیجز کی مدد کرلی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز فوٹیجز کا ریکارڈ حاصل کیا گیا تھا، 24 گھنٹوں میں اہم گرفتاریوں کا امکان ہے۔
تشدد کرنیوالے ارکان کیخلاف مقدمہ درج کرنے اور گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، پولیس پر تشدد کرنے والوں میں خواتین ارکان اسمبلی بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق وائرل ویڈیوز میں فیاض چوہان، عمر تنویر، رانا شہباز، خیال کاسترو، حافظ عمار یاسر، مہندر سنگھ پال، واثق قیوم عباسی، نوابزادہ وسیم اور تیمور سعود تشدد کرنیوالوں میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ عابدہ راجہ، مومنہ وحید، زینب عمر، شاہدہ احمد اور آسیہ امجد کو بھی تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ ڈپٹی اسپیکر پر تشدد کرنے والے ارکان اسمبلی کے خلاف پہلے ہی مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اس دوران ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔
Comments are closed.