پنجاب اسمبلی نے استحقاق ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
اسپیکر اسمبلی پرویز الہٰی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پرائیویٹ ممبر ڈے پر ق لیگ کے ساجد احمد بھٹی نے ترمیمی بل پیش کیا۔
اس بل کے تحت استحقاق ایکٹ سے صحافیوں سے متعلق شقوں کو نکال دیا گیا۔
ترمیمی بل کے مطابق صحافی استحقاق ایکٹ کی شقوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔
اجلاس کے دوران اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ بل سے صحافیوں کے متعلق شقیں نکال کر ان کے تحفظات دور کر دیے گئے ہیں۔
Comments are closed.