پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض چوہان اور دیگر نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 14 مئی کو کرانے کیلئے شیڈول جاری کیا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو پنجاب میں صوبائی اسمبلی انتخابات کےلیے جوڈیشل افسران فراہم نہیں کیے گئے۔
درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 218 کلاز تھری، 220 کے تحت شفاف انتخابات اور غیر جانبدار ہونا لازم ہیں، شفاف انتخابات کےلئے جوڈیشل افسروں کی بطور ریٹرننگ افسر تعیناتی ضروری ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رجسٹرار ہائیکورٹ کو الیکشن کمیشن کو جوڈیشل افسران کے نام فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو شفاف، غیرجانبدار انتخابات یقینی بنانے کےلئے اقدمات کرنے کا حکم دیا جائے۔
Comments are closed.