
وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی الیکشن سے متعلق فنڈز کی فراہمی پر کابینہ کا خصوصی اجلاس کل پھر طلب کرلیا۔
وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل صبح پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جبکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر 4 بجے ہوگا۔
کابینہ کے خصوصی اجلاس میں الیکشن سے متعلق فنڈز کی فراہمی پر حکومتی مؤقف طے کیا جائے گا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا۔
دوسری طرف مشترکہ پارلیمانی اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کرنے کےلیے تحریک انصاف نے بھی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کیا ہے۔
Comments are closed.