پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی اسی ماہ تحلیل ہونےجارہی ہے، اراکان نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے فیصلے کی توثیق کردی۔
لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں بھکر، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 20 دسمبر سے قبل اسمبلی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ق لیگ اہم اتحادی ہے، انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے، مسلم لیگ ق اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر ہمارے ساتھ ایک پیج پر ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہماری سیاست ملک سے بالاتر نہیں، اس حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ تمام ارکان اسمبلی نے عمران خان کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔
Comments are closed.