بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب اسمبلی اجلاس میں تاخیر، چوہدری شجاعت کے خط کی بازگشت

وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر پر  چوہدری شجاعت کے خط کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی کا پنجاب اسمبلی سے روانہ ہونا معنی خیز ہے، تاہم چوہدری شجاعت کا ویڈیو بیان ریکارڈ کرواکے مونس الہٰی واپس پنجاب اسمبلی روانہ ہوگئے۔

فواد چوہدری نے کہاک ہ وکلاء کو توہین عدالت کی کارروائی کے لیے کہہ دیا ہے، اب سے کچھ دیر بعد ڈپٹی اسپیکر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت نے اپنے بیان میں کہا کہ کل بھی پرویز الہٰی کے ساتھ تھا آج بھی پرویز الہٰی کے ساتھ ہوں۔

سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے نام خط لکھا ہے، خط کے مندرجات ابھی سامنےنہیں آئے۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی اجلاس تاحال شروع نہیں کیا جاسکا، اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے سے زائد کی تاخیر کا شکار ہے۔

اسمبلی کے باہر پی ٹی آئی اور ن لیگ کی کارکنوں کے نعرےلگا رہے ہیں جبکہ کارکن راہداری میں بھی ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.