صوبۂ پنجاب میں آج سے دکانیں اور کاروباری مراکز رات 9 بجے بند ہوں گے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 12جولائی کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، نوٹیفکیشن میں19جولائی سےپابندی کے اطلاق سے آگاہ کیا گیا تھا۔
پنجاب میں دکانیں اور کاروباری مراکز جلد بند کرانے کا مقصد بجلی کی بچت ہے۔
صوبۂ پنجاب میں عید اور ضمنی الیکشن کی وجہ سے پابندی میں ریلیف دیا گیا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.