بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب، KPK میں شدید دھند، حدِ نگاہ انتہائی کم

پنجاب اور خیبر پختون خوا کے کچھ علاقے آج صبح سے ہی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

نیشنل ہائی وے پر پتوکی، حبیب آباد، رینالہ خورد، اوکاڑہ گیمبر، ساہیوال، ہڑپہ، کسوال، چیچہ وطنی اقبال نگر، میاں چنوں، خانیوال اور ملتان میں بھی دھند کا راج ہے

شدید دھند کی وجہ سے ان علاقوں میں حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے اور چند فٹ کے فاصلے سے کچھ نظر نہیں آ رہا۔

حدِ نگاہ کم ہوجانے کی وجہ سے کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے موٹر وے ایم ون مردان سے پشاور تک بند کر دی گئی ہے۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری شدید دھند کے دوران سفر کرنے سے گریز کریں، اشد ضرورت کے تحت گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

موٹر وے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ پشاور جانے کے لیے جی ٹی روڈ استعمال کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.