منگل25؍شوال المکرّم 1444ھ16؍مئی 2023ء

پنجاب، 9 مئی واقعات میں ملوث 84 شرپسندوں کی نادرا سے شناخت کر لی گئی

پنجاب میں 9 مئی کو ہونے والے واقعات میں ملوث 84 شرپسندوں کی نادرا سے شناخت کر لی گئی۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق شناخت ہونے والے افراد سے متعلق تمام تر تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں۔

نادرا کو 166 افراد کی شناخت کے لیے ڈیٹا ارسال کیا گیا تھا۔

پنجاب حکومت کو281 افراد سے متعلق معلومات شہریوں کی جانب سے بھیجی گئیں۔

اسلام آباد ملک کے مختلف حصوں میں 9؍ مئی کے دن…

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کو عوام سے 1173 شرپسند عناصر کی تصاویر موصول ہوئیں۔

پنجاب حکومت کو شرپسند عناصر کی سب سے زیادہ معلومات وٹس ایپ پر موصول ہوئیں۔

سوشل میڈیا لنک سے بھی بیشتر افراد کی شناخت کی جا چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.