مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے کا مقصد صرف انتشار تھا۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے، ورنہ کل کوئی بھی شخص صوبائی اسمبلی توڑ کر مطالبہ کرے گا کہ وفاق میں الیکشن کرائیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مفتاح اپنی حکمت عملی میں کامیاب ہوئے، اسحاق ڈار کی حکمت عملی میں کچھ مشکلات ہیں، مشکل فیصلوں کی سیاسی قیمت ہوتی ہے، مگر پارٹی ورکر پارٹی کے ساتھ رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) دونوں صوبوں میں بھرپور حصہ لے گی، امید ہے کہ مسلم لیگ (ن) فتح حاصل کرے گی۔
عدلیہ پر تنقید کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ اب لوگ بینچ دیکھ کر بتا دیتے ہیں کہ فیصلہ کیا ہوگا، ایسے میں جماعت نے ضروری سمجھا کہ حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔
Comments are closed.