پنجاب میں ڈینگی تیزی سے پھیلنے لگا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 45 مریض سامنے آگئے۔
سیکریٹری صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے سب سے زیادہ 22 کیسز لاہور میں سامنے آئے۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں 7، ملتان اور گوجرانوالہ میں 3، اٹک اور اوکاڑہ میں 2 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے۔
شیخوپورہ، قصور، وہاڑی، مظفرگڑھ، سرگودھا میں ڈینگی کا1،1 مریض سامنے آیا۔
سیکریٹری صحت کے مطابق پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 85 مریض زیر علاج ہیں۔
Comments are closed.