جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پنجاب، موٹروے کے مختلف سیکشنز دھند کے سبب بند

پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں، دھند کے باعث موٹروے ایم 2 اور ایم 3 مختلف مقامات سے جبکہ سیالکوٹ موٹر وے کو لاہور سے سمبڑیال تک ٹریفک کے لیے مکمل بند کیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 لاہور سےکوٹ مومن تک، موٹروے ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک، سیالکوٹ موٹر وے کو لاہور سے سمبڑیال تک بند کیا گیا ہے۔

دوسری جانب موٹروے ایم 4 شام کوٹ سے پنڈی بھٹیاں تک اور موٹر وے ایم فائیو شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند کردی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ روڈ یوزر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑیوں کے پیچھےفوگ لائٹس استعمال کر یں، معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.