south korean girl names i am vietnamese who will understand me cupid meet singles kristel hope online dating yahoo kenyancupid.com login but only love can say

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب، لوکل باڈیز ایکٹ کے مسودے کو حتمی شکل دینے کی تیاریاں تیز

پنجاب حکومت نے لوکل باڈیز ایکٹ کے مسودے کو حتمی شکل دینے کی تیاری تیز کردی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے وزیر بلدیات محمود الرشید کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس آئندہ چند روز میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سپریم کورٹ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ کا سیکشن 3 آئین کے آرٹیکل 140 اے کے خلاف قرار دیتے ہوئے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بحال کر دیا۔

وزیر بلدیات محمود الرشید نے کہا کہ لوکل باڈیز ایکٹ میں ترامیم جلد پنجاب اسمبلی سے پاس کروائیں گے، لوکل باڈیز ایکٹ کے حوالے سے اتحادیوں کے تحفظات کو دور کیاجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق لوکل باڈیز ایکٹ میں متعدد ترامیم چاہتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.