پنجاب اور سندھ کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق جدید ہتھیاروں اور بکتر بند گاڑیوں سے پیش قدمی کرنے والے پولیس اہل کاروں اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے۔
ڈی پی او راجن پور کا کہنا ہے کہ ڈاکو دریائے سندھ کے جزیرہ نما علاقے میں چھپے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب آئی جی سندھ نے آج ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن سے متعلق اجلاس طلب کررکھا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے آئی جی کی قیادت میں جانے والی پولیس پارٹی پر گزشتہ روز حملہ کیا گیا تھا، جس میں ایک اہل کار زخمی ہوا تھا۔
گزشتہ روز آپریشن میں ڈاکوؤں سے پولیس چوکیاں خالی کرالی گئی تھیں۔
Comments are closed.