بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب، سندھ اور کشمیر میں رواں ماہ معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے اگست میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کردی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور جنوبی سندھ میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی ساحلی پٹی اور بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ 

خیبر پختونخوا میں معمول سے قدرے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں رواں ماہ معمول کے مطابق بارشیں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات نے اگست میں موسلا دھار بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں سیلابی ریلوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

بالائی علاقوں میں بارشوں سےندی نالوں میں طغیانی ہوسکتی ہے۔  

معمول سے زیادہ درجہ حرارت شمالی علاقوں میں برف پگھلنے کا عمل تیز کر دے گا، برف پگھلنے سے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بھی بڑھے گا۔

رواں ماہ آب پاشی اور پاور سیکٹر کے لیے وافر مقدار میں پانی دستیاب ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.