جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پنجاب، سردی کی شدت سے دھند کا دورانیہ بڑھ گیا

پنجاب میں سردی کی شدت سے دھند کا دورانیہ بڑھ گیا، لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔

لاہور اور گرد و نواح میں دھند چھا گئی ہے جس کےباعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ 

لاہورمیں رنگ روڈ، ایئرپورٹ، کینال روڈ، صحافی کالونی اور دیگر علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں، شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے سمبڑیال تک بند کردی گئی ہے۔ 

موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ سرور تک، موٹروے ایم 3 فیض پور سے سمندری تک اور موٹروے ایم 5 شیر شاہ سے اوچ شریف تک بند کی گئی ہے۔ 

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت سے دھند کا دورانیہ بڑھ گیا ہے، دھند کے موسم میں صبح 10 سے شام 6 بجے تک بہترین سفری اوقات ہیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کی جائیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.