جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پنجاب، دس اضلاع میں آج بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

اسموگ سے متاثرہ پنجاب کے دس اضلاع میں آج بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن میں لاک ڈاؤن ہوگا۔ ان شہروں میں نقل و حمل محدود رہے گی۔

بازار دن 4 بجے کے بعد کھولے جا سکیں گے، میڈیکل اسٹور، پیٹرول پمپس، بیکری، کریانہ اسٹور، یوٹیلیٹی اسٹور ،کال سینٹرز اور آئی ٹی سینٹرز پر پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔

لاہور مال روڈ آج ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگا، مال روڈ پر صرف سائیکل سوار اور پیدل شہریوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.