وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اسپتال میں 13 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد پولیس حکام کے مطابق جمعرات کی شام 13 سال کی بچی والدہ اور نانا کے ساتھ پمز اسپتال آئی تھی۔
اسلام آباد پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم رہنمائی کا جھانسہ دے کر بچی کو گاڑی میں لے گیا اور وہاں اس سے زیادتی کی۔
اسلام آباد پولیس حکام نے مزید بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر تحقیقات کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ فارنزک کے لیے بچی اور ملزم کے سیمپل لاہور بھیجے جائیں گے۔
Comments are closed.