
ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیون کے لیے بائیو سیکور ببل میں تقریب کا انعقادکیا گیا۔
تقریب سی او او ثمین رانا اور کرکٹر ہیری بروکس کی سالگرہ کے لیے سجائی گئی تھی۔
تقریب کے انعقاد کی ایک وجہ کپتان شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی اور ٹیم کو پلے آف مرحلے میں پہنچنا بھی تھی۔
لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا کا کہنا ہے کہ پلے آف سے ایک دن پہلے تقریب سجانے کا موقع ملا، تھکا دینے شیڈول میں ایسی تقریبات بہت فائدہ مند ہوتی ہیں۔
ثمین رانا نے یہ بھی کہا کہ تمام کھلاڑی ایک ساتھ وقت گزار کر اب تازہ دم ہیں، فوکس آج کے میچ پر ہے۔
Comments are closed.