جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پلڈاٹ کی پاکستان میں 2023 میں جمہوریت کی کوالٹی پر رپورٹ جاری

پاکستان انسٹیٹوٹ آف لیجسلیٹیو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے پاکستان میں 2023 میں جمہوریت کی کوالٹی پر رپورٹ جاری کر دی۔

اسلام آباد سے جاری رپورٹ کے مطابق نگراں حکومتوں کا طویل اقتدار آئین اور جمہوریت کی رو کے منافی ہے، 2023 پاکستان میں جمہوریت کے لیے ایک اور کٹھن سال تھا۔ بانی پی ٹی آئی کو ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح نا اہل کیا گیا۔

پلڈاٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی پر سب سے بڑا چارج نو مئی واقعات کے الزامات ہیں۔ قانونی جنگ کے باوجود ملک میں 90 روز میں انتخابات نہیں ہو سکے۔

رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے کہنے پر چیف الیکشن کمشنر نے صدر سے مشاورت کرکے ملک میں انتخابات کیلئے 8 فروری کی تاریخ دی۔ 

پلڈاٹ نے لکھا کہ آزاد تجزیہ کاروں کے مطابق الیکشن کمیشن نے ڈسکہ انکوائری سے اپنی ساکھ کو بحال کیا۔ عمر عطا بندیال کا بطور چیف جسٹس کردار قابل تعریف نہیں رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کی آزادی میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ آزاد آوازوں کو دبایا گیا۔ 

صدر عارف علوی الیکٹورل کالج کے نہ ہونے سے مستفید ہونے والے رہے۔ صدر عارف علوی نے پی ٹی آئی کا ایجنڈا آگے بڑھایا۔ تاریخ کے پاس کافی ثبوت ہوگا کہ عارف علوی ایک متعصب صدر رہے۔ 

نگراں حکومتیں آئینی مدت سے زیادہ دیر اقتدار میں ہیں۔ ملک کو ہائبرڈ نظام سے واپس عملی جمہوریت کی جانب لے جایا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.