جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ مودی سرکار کو پلوامہ حملے کا علم تھا، مودی نے بھارتی فوجیوں کو بچانے کے بجائے مروا دیا اور ملبہ پاکستان پر ڈال دیا۔
نشریاتی ادارے ’دی وائر‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے ستیہ پال ملک نے کہا کہ میں نے معاملہ اٹھایا تو مودی نے مجھے کوربٹ پارک سے باہر بلا لیا، انہوں نے مجھے پلوامہ حملے پر خاموش رہنے اور اس بات کا کسی سے ذکر نہ کرنے کا کہا۔
سابق گورنر جموں و کشمیر کا کہنا ہے کہ اجیت دوول نے بھی مجھے پلوامہ معاملے پر بات کرنے سے منع کر دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے احساس ہو گیا تھا پلوامہ ڈرامے کا مقصد بی جے پی کو انتخابات میں فائدہ پہنچانا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ کھل کر کہہ سکتا ہوں کہ بھارتی وزیرِ اعظم مودی کو کرپشن سے کوئی مسئلہ نہیں، وہ جموں و کشمیر کے بارے میں بے خبر اور جہالت کی انتہا پر ہیں۔
ستیہ پال ملک نے کہا کہ وزارتِ داخلہ کی کوتاہی کے سبب فروری 2019 میں پلوامہ میں بھارتی فوجیوں پر تباہ کن حملہ ہوا۔
Comments are closed.