اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن میں شہداء کی بیواؤں کے لیے مختص پلاٹ کے غبن کے کیس میں سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان پر فردِ جرم کی کارروائی 9 ستمبر تک مؤخر کر دی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریفرنس پر سماعت کی۔
عدالت کی جانب سے ملزم شاہد خان کی عدم حاضری کے باعث فردِ جرم کی کارروائی مؤخر کی گئی اور ملزم کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان کو 9 ستمبر کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
Comments are closed.