لاہور کی احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو بری کر دیا۔
پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔
احتساب عدالت کے جج راؤ عبدالجبار نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔
نواز شریف کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر ریفرنس بنایا تھا، نواز شریف کا پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں کوئی کردار نہیں۔
وکیل نے کہا کہ نئے قانون کے تحت یہ کیس نہیں بن سکتا۔
Comments are closed.