ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا کہنا ہے کہ پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی عالمی مسئلہ بن گئی ہے۔
جاری کیے گئے ایک اعلامیے میں ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا کہنا ہے کہ انسان ہر ہفتے 5 گرام پلاسٹک نگل رہا ہے، پلاسٹک کینسر، بانجھ پن، سانس اور دیگر بیماریوں کی اہم وجہ ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق پلاسٹک کی بوتلیں دھوپ و گرمی کے باعث زہریلے کیمیکلز پانی میں شامل کرنے کا باعث ہیں۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے مزید بتایا کہ مائیکرو پلاسٹک اب تک 80 سے ڈیڑھ سو ملین میٹرک ٹن پانی میں جا چکا ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2141 آبی حیات مائیکرو پلاسٹک سے متاثر ہیں، 80 فیصد آبی پرندوں، 52 فیصد کچھوؤں میں مائیکرو پلاسٹک پایا گیا۔
Comments are closed.